- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

فارم 47 کے لوگ حکومتی کرسی پر بیٹھ کر بلوچ اور بلوچستان کی استحصالی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔زاہد کریم ایڈووکیٹ

83

گوادر ( گوادر سٹی نیوز) فارم 47 کے لوگ حکومتی کرسی پر بیٹھ کر بلوچ اور بلوچستان کی استحصالی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے وزراء بلوچستان کی معدنی وسائل کی لوٹ مار ، زمینوں کے قبضوں پر مصروف عمل ہوکر اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کے لیے تاریخی کھیل کھیل رہے ہیں ۔بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی ، انھیں انھیں عقوبت خانوں اور ٹارچر سیلوں میں ڈال رہے ہیں ۔ ہماری پارٹی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی پرامن احتجاج پر آنسو گیس شیلنگ اور ہونے والی لاٹھی چارج جس کے نتیجے میں درجنوں مرد خواتین اور بچے شدیدزخمی ہوئے کے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ موجودہ بجٹ فارم 47 والوں نے آئی ایم ایف کی ایما پر تیار کیا جو ملک کی بدترین بجٹ ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) گوادر کے ضلعی صدر زاھد کریم ایڈوکیٹ ، مراد بلوچ ،امین جمعہ ، نبی بخش بابر ، ماسٹر علی معیار ، محمد علی کاش و دیگر نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے لائے ہوئے بلوچستان حکومت اپنا قبلہ درست رکھیں جو لوگوں کو پُرامن احتجاج کرنے سے بھی کتراتی ہے انھوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نکالی جانے والی پُرامن احتجاجی ریلی پر آنسو گیس ، شیلنگ ، لاٹھی چارج اور پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں مرد ،خواتین، اور بچے شدیدزخمی ہوگئے اور درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کا موجودہ بجٹ فارم 47 والوں نے آئی ایم ایف کی ایماء پر بنائی ہے جو ملک کی بدترین بجٹ ہے بلوچستان میں ایسے بہت سارے علاقے ہیں جن کی پی ڈی ایس پی میں کربوں روپے کی اسکیمات شامل کئے گئے ہیں جبکہ ایسے علاقے بھی ہیں جن میں اسکیمات زیرو ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بی این پی ایسے بجٹ کو عوام دشمن سمجھ کر اسے یکسر مسترد کرتی ہے اور اسے بلوچستان کی نام نہاد چند مفاد پرست وزراء ٹولہ پر نوازا گیا ہے جو فارم 47 والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست رکھیں اور اپنے عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ، بلوچستان کے تمام حلقوں کو برابری کی بنیاد پر اسکیمات اور حقوق دیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان پر ہونے والی ظلم و زیادتیاں بند کی جائیں ، اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ورنہ بی این پی راجی راہشون فرزند بلوچستان میر حاجی اسداللہ بلوچ کی کال پر حقوق بلوچستان اور بلوچ قوم کے لیے کوئٹہ سے جیونی تک احتجاج ریکارڈ کروائے گی

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...