- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سر زمین کی خون سے حفاظت کرنیوالوں کو غدار کہا جاتا ہے، ہم آج بھی اپنے گمشدہ لوگوں کے انتظار میں ہیں، سردار اختر مینگل

- Advertisement -

30

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار عطا اللہ مینگل کے دوسری برسی کے مناسبت سے ریلوے ہاکی گراونڈ میں جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ جیلوں میں جانے والے ایئر کنڈیشن اور فائیوسٹار ہوٹلوں جیسی مراعات مانگ رہے ہیں صوبے بھر سے آنے والے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو جلسہ میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، زندہ قومیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں، آج تو کاٹن کے کپڑے پہن کر بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاست کی جاتی ہے۔سردار اختر مینگل نے کہا آج ہم جیلوں میں جانے والے ایئرکنڈیشن اور فائیو سٹار ہوٹلوں جیسی مراعات مانگتے ہیں، ہمارے اکابرین نے مشکل حالات میں جیلیں کاٹیں، ہمارے اکابرین جیلوں میں جانے پر فخر کرتے تھے، آج کے سیاستدان جیل تو دور، ریل میں جانے سے بھی کتراتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس سر زمین کی اپنے خون سے حفاظت کی انہیں غدار کہا جاتا ہے، ہمارے اکابرین کی وفات کا دن سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا ہے، ہمیں اپنے اکابرین پر فخر ہے جنہوں نے اپنی عوام کی پگڑی اونچی کی۔ سردار اختر مینگل کہا ہم آج بھی اپنے گمشدہ لوگوں کے انتظار میں ہیں، بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کو بلوچستانی مانتے ہیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں الیکشن نہیں بلکہ ایک نکاتی ایجنڈا پر متحد ہوں، میں بحیثیت کارکن بن کر اس اتحاد میں تاقیامت چلنے کو تیار ہوں۔سردار اختر مینگل نے مزید کہا ہم اس سر زمین کے نمک حلال ہیں، تجربات نے ملکی معاشی حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا، دوست ہم سے ناراض ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ... جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام رنگارنگ استقبالیہ تقریب کاانعقاد،علم،فن،طنزومزاح اورروایت...