گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سول گوادر کا تفصیلی دورہ
گوادر (اسٹاف رپورٹر) گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سول گوادر کا تفصیلی دورہ، زیر تعمیر بلڈنگ اور مختلف وارڈز کا دورہ
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج سول ہسپتال گوادر کا تفصیلی دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا. اس کے علاوہ مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ان کی مشکلات دریافت کیں
مولانا بلوچ نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف سے بھی گفت و شنید کی اور علاج و معالجے سے متعلق سہولیات کا بھی جائزہ لیا
اس موقع پر حق دو تحریک بلوچستان کے ذمہ داران شریف میاہ داد اور اللہ بخش بھی موجود تھے۔