ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر ڈگری کالج کا دورہ
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر ڈگری کالج کا دورہ، طلباء کی بڑی تعداد میں غیرحاضری پر تشویش کا اظہار
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج بوائز ڈگری کالچ گوادر کا دورہ کیا اور مختلف کلاسز کا وزٹ کیا. دوران وزٹ مشاہدہ کیا گیا طلباء کی بڑی تعداد کلاسوں سے غیر حاضر ہے. کیمسٹری کلاس میں صرف پانچ چھ طلباء موجود تھے. مولانا بلوچ نے اس متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ سے استفسار کیا جس پر انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ مل سکا.
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کالج انتظامیہ کو واضح کیا کہ تعلیمی ادارے معاشرے کی بنیاد ہیں اور ان کی فعالیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور طلباء کو حاضر کرنے کے اور ان کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔اس موقع پر حفیظ کیازئی اور شریف میاہ داد بھی ساتھ تھے۔