- Advertisement -
چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ
- Advertisement -
گوادر (رپورٹ ۔۔ اختر ملنگ / گوادر سٹی نیوز ) چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر چین سے آئے ہوئے ماہر انجنیئرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر پورٹ، انچارج ڈیسالینیشن پلانٹ انجنیئر گلزار بلوچ نے چیئرمین کو منصوبے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
- Advertisement -
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈیسالینیشن پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد قلیل مدت میں چینی ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ تکنیکی مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔
- Advertisement -
پلانٹ کی بحالی کے کام میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے انجنیئر گلزار بلوچ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے دن رات محنت کر کے ڈیسالینیشن پلانٹ کو مکمل طور پر آپریشنل بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس پیشرفت سے گوادر میں جاری پانی کے بحران پر قابو پانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
- Advertisement -