- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ

- Advertisement -

53

گوادر ( گوادر سٹی نیوز )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ کے چئیرمین نورالحق بلوچ کے ساتھ ساتھ وفاقی پارلیمانی وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے اپنے دورے کے دوران دونوں اداروں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تدریسی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ پاک چائنا انسٹیٹیوٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کی۔ اجلاس میں گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، فیکلٹی کی موجودہ صورتحال اور تعلیمی معیار کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔

- Advertisement -

پروفیسر منظور احمد نے وفد کو بتایا کہ گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ خطے کی تعلیمی و فنی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم بعض انتظامی و تدریسی چیلنجز درپیش ہیں جن پر فوری توجہ درکار ہے۔ ڈاکٹر منظور احمد کی بریفنگ کو وفد نے سراہا اور ادارے کی مجموعی پیشرفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزارت بحری امور اور دیگر متعلقہ ادارے انسٹیٹیوٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اجلاس میں تعلیمی ترقی، مقامی طلبہ کو جدید فنی تربیت کی فراہمی اور میری ٹائم سیکٹر سے متعلق تعلیم کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے گوادر میں اعلیٰ تعلیم اور فنی تربیت کو قومی ترقی کی کنجی قرار دیا اور کہا کہ وزارت بحری امور گوادر کے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر میری ٹائم سے متعلق شعبہ جات میں تدریس کے لیے اپنی اور وزارت کے افسران کی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
وفاقی وزیر نے پرو وائس چانسلر کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل پر فوری اقدامات کی منظوری دی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کو درپیش چیلنجز کا جلد از جلد حل نکالا جائے تاکہ گوادر میں تعلیم اور ہنر کی راہیں مزید مستحکم ہوں

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن پر عملی اقدامات نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر کے مسائل سے متعلقہ نمائندوں کی لاتعلقی ۔ کے بی فراق پسنی پولیس کی بڑی کامیابی ساحل گلاب قتل کیس کے ملزمان گرفتار، ہوشربا انکشافات وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ ٹوباغ وارڈ میں ٹرانسفارمر کی خرابی پر شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک. مزید تفصیلات جانئیے چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین ... منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ ... خوبصورت سمندر کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے۔تحریر ۔۔۔ اختر ملنگ