- Advertisement -
بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
- Advertisement -
گوادر ( گوادر سٹی نیوز ) بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
- Advertisement -
گوادر،،، سی پیک کے جھومر کہلائے جانے والے شہر گوادر میں عوام بجلی اور پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بجلی موجود نہیں ہوتی جبکہ رات کو جب آرام کا وقت ہوتا ہے تب بھی بجلی بند ہوتی ہے۔ دوسری جانب پانی کی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔
- Advertisement -
شہریوں نے بتایا کہ ان کی مائیں،، بہنیں روزانہ پانی کی تلاش میں سڑکوں پر نکلتی ہیں جبکہ شہر میں آئے روز سڑکیں بند ہونا معمول بن چکا ہے۔ گوادر کے باشعور عوام نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ پانی اور بجلی کی اس بلاجواز لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
- Advertisement -