- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلے

- Advertisement -

62

گْوادر (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلوں میں تیار کئے گئے کام کی نمائش مختلف اسکولز کے طلبہ کے اصرار پر جمعہ کو بھی جاری رہی۔ جس میں یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور بلوچ، رحمت اللہ بلوچ، معروف ماہر تعلیم اور اسکول کے سربراہ جناب خدابخش ہاشم، نیشنل پارٹی کے رہنما فیض نگوری اور ناگمان بلوچ، نیوٹاون گرائمر اسکول کے پرنسپل عبدالکریم بلوچ، جی ڈی اے اسکول کے لکچرر الہی بخش بلوچ، شاہ میر دیدگ، دی اویسس اسکول کے یاسر آسکانی سمیت بچوں کے والدین اور مذکورہ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر منظور بلوچ ، لکچرر الہی بخش، واجہ خدابخش ہاشم اور عبدالکریم بلوچ نے بچوں سے ان کے پراجکٹس کے بارے میں سوالات پوچھے اور ان کو معلومات اور رہنمائی بھی فراہم کی۔ مہمانوں نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے اور اسپیس ویک کے شاندار اور مسلسل انعقاد اور بچوں کو سائنسی علوم اور عملی کام کی جانب راغب کرانے کے لیے اسکول ٹیچرز، انتظامیہ اور آر سی ڈی کونسل گْوادر کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے سائنس پراجکٹ اور ماڈل کے مقابلے میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کے طلبہ و طالبات نے پّرجوش شرکت کی اور مجموعی طورپر 79 پراجیکٹ یا ماڈل تیار کئے۔

- Advertisement -

اس سال اسپیس ویک میں والدین نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف پروگرامز اور ایونٹس کے اپنے بچوں کی خوب تیاری، رہنمائی اور معاونت کی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پانی کی قلت پر احتجاج شہریوں نے بلدیہ گوادر کا گیٹ بند کر دیا یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فرو... لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز