- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ڈی جی جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نےجی ڈی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا

- Advertisement -

44

گوادر (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے گزشتہ روز جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول کے پرنسپل راجہ امتیاز حسین نے ڈائریکٹر جنرل کو اسکول کے مختلف امور اور سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل نے طلبہ کے درمیان منعقد ہونے والے سائنس اور آرٹس مقابلے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ اس مقابلے میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اساتذہ نے طلبہ کو ماڈلز کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی تاکہ انہیں معزز مہمانوں کے سامنے اپنے بھرپور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع حاصل فراہم ہوسکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

طلبہ نے اپنے منصوبوں کی نہایت عمدہ وضاحت پیش کی، جن میں سے اکثر پروجیکٹس موجودہ دور کے جدید تقاضوں خاص کر سائنسی علوم پر مشتمل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔

مہمانِ خصوصی اور پرنسپل نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کے ٹیم ورک کی تعریف کی اور ڈائریکٹر جنرل نے اسکول کی مستقبل کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اسکول سے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فرو... لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات