گوادر شہر میں موٹر سائیکلوں کی اضافی سرچ لائیٹ کی وجہ سے راہ گیر اور موٹر سائیکل سوار پریشان، حادثے کا خدشہ
گوادر (اسٹاف رپورٹر) گوادر شہر میں موٹر سائیکلوں کی اضافی سرچ لائیٹ کی وجہ سے راہ گیر اور موٹر سائیکل سوار پریشان، حادثے کا خدشہ۔ گوادر شہر میں رات کے اوقات موٹر سائیکلوں پر اضافی سرچ لائیٹ کی وجہ سے شہر کے مختلف شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ رات کے وقت اضافی سرچ لائٹس کی وجہ سے راہ گیر اور دیگر موٹر سائیکل سوار پریشان ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے گوادر پولیس سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکلوں پر اضافی لائیٹ اتارے جائیں، تاکہ کسی سانحے کا باعث نہ بنیں۔