عدالت نے دو مقدمات میں نامزد حق دو تحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن سمت حق دو تحریک دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بری کردیا۔مزید جانئیے
گوادر( اسٹاف رپورٹر) عدالت نے دو مقدمات میں نامزد حق دو تحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن سمت حق دو تحریک دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بری کردیا۔
ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں کو سیشن جج گوادر کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
مولانا ھدایت الرحمن سمیت حق دو تحریک کے رہنماؤں پر انسداد دہشت گردی سمیت جلاو گھیراؤ اور توڑپھوڑ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
جن مقدمات میں حق دو تحریک کے رہنماؤں کی بریت ہوئی ان میں ایف آئی آر نمبر 231 اور 230 شامل ہیں جس میں ایم پی اے مولانا ھدایت الرحمن کے علاوہ حق دو تحریک کے مرکزی رہنماء حفیظ کھیازئی، وائس چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوھر، بشیر ہوت، چیئرمین اللہ بخش اور دیگر شامل ہیں۔