- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو موسم کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت .گوادر ضلعی انتظامیہ نےاعلامیہ جاری کردیا

49

گوادر( گوادر سٹی نیوز ) ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے ،جس میں ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو موسم کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق، علاقے میں شدید طوفانی ہواؤں، بارشوں، اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، جس کے باعث ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
اعلامیہ کے مطابق، تحصیل اورماڑا کے ماہی گیر اپنی کشتیوں کو نیوی ہاربر میں منتقل کریں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے نیوی حکام سے خصوصی تعاون حاصل کر لیا ہے تاکہ کشتیوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پسنی کے ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی کشتیوں کو پسنی پش ہاربر کے محفوظ مقامات پر منتقل کریں، جبکہ تحصیل گوادر کے ماہی گیر اپنی کشتیوں کو پدی زر کے محفوظ علاقوں میں لے جائیں۔

- Advertisement -

اسی طرح، جیونی کے ماہی گیر اپنی کشتیوں کو محکمہ فشریز اور تحصیل انتظامیہ کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں اور ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں اور تمام متعلقہ افراد سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...