- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے موسم کی سنگین پیشن گوئیوں کے پیش نظر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا

175

گوادر (گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے موسم کی سنگین پیشن گوئیوں کے پیش نظر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں ضلع کے متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔

اس اجلاس میں پولیس، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)، گوادر پورٹ اتھارٹی، محکمہ صحت، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، بی اینڈ آر، لوکل گورنمنٹ، بلدیہ، آبپاشی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ہنگامی مشینری، افرادی قوت، اور دستیاب وسائل کو پوری طرح سے تیار رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

اجلاس میں جی ڈی اے اور بلدیہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ گوادر کے پرانے رہائشی علاقوں اور نشیبی مقامات کی نشاندہی کریں جہاں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ ان مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات اور ہنگامی مشینری کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے گئے تاکہ ماضی کی طرح کوئی نقصان نہ ہو۔

اجلاس میں گوادر کے مضافاتی علاقوں اور تحصیلوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں جیونی، گنز، پیشکان۔ سربندر، پسنی، اور اورماڑا شامل ہیں۔ ان علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ آپس میں قریبی رابطہ برقرار رکھیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت میں فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پرچون، گوشت، نان بائی، فروٹ، سبزی، بیکری، حجام، اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے والی دکانوں... چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے سید ظہور ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری گوادر کے لیے پچاس لاکھ روپے کا چ... بزی ٹاپ کے مقام پر فورسز کی بس حادثے کا شکار، 14 اہلکار زخمی جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی زیرِ صدارت ایک... مبارک قاضی کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے ایک سال بیت گیا۔ظریف بلوچ بلوچی ادب کا مبارک نام، مبارک قاضی۔عبدالحلیم حیاتان پشکان کے حدود میں ٹرالرز مافیا کی جانب سے فشریز اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مولانا ہدای... اورماڑہ کے ہوٹلوں میں تیتر کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آگئی تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول پیشکان ، گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسک... میونسپل کمیٹی گوادر کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کا عوامی شکایت پر ایئرپورٹ واٹر سپلائی ٹینکی کا دورہ ا... ہم پر روزگار کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ہماری 200 سے 300 زمباد گاڑیاں تلہار اور نلینٹ زیرو پوائن... ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ تیراں دسک اور نزدیک کے دوسرے علاقوں کی یتیم بچوں کی کفالت کرے گی صحت کے شعبے میں شہریوں کو مسلسل ریلیف اور بہتر خدمات فراہم کریں گے۔ حمود الرحمٰن ڈپٹی کمشنر گوادر جی ڈی اے نے گوادر کی ترقی اور تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا کوتاہی اور غلطیاں انسانی فطرت کا حصّہ ہیں... اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ملا بند کا دورہ.مزید جانئیے