- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سردار عطاءاللہ مینگل کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

25

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 2 ستمبر کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں قومی راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی دوسری برسی کے سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی۔انتظامی ،سیکوریٹی اورتشہری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی فائنانس سیکریٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی خواتین سیکریٹری شکیلہ نوید دیہوار، ممبران سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی چیئرمین واحد بلوچ، چیئرمین جاوید بلوچ، حاجی باسط لہڑی، جمیلہ بلوچ، شمائیلہ اسماعیل، ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔اختر حسین لانگو نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ جلسہ عام میں نہایت تحمل بردباری اور اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا کو جلسہ گاہ میں بٹھائیں جائیں گرمی کی وجہ سے جگہ جگہ پر ٹھنڈے پانی کے کولر رکھیں جائیں گے۔حالات کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سخت چیکنگ ضروری ہے اس لئے مکمل تلاشی کے بغیر کسی کو جلسہ گاہ میں آنے نہ دیا جائے۔ اس ضمن میں کمیٹیوں کے ذمہ داران کونیک کارڈ تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کا یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے اس کے علاوہ دوسری سیاسی، سماجی اور طلبا تنظیموں کو بھی شرکت کے دعوت نامے دیے گئے ہیں۔اخبارات اور سوشل میڈیا کے توسط سے بھی تمام قوم دوست اور وطن دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جلسہ عام سے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل، سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔جس میں اہم اعلانات سمیت راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ قومی راہشون کی دوسری برسی پر بی این پی کا جسلہ عام سیاست کے عمل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا سیاست سے وابسطہ ہر طبقہ فکر کی نظریں بی این پی کے کردار پر لگی ہیں۔بی این پی کی سیاست ہمیشہ سچائی اور اصولوں کے معیار پر قائم رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کی امنگوں اور امیدوں پر پوری اتری ہے اس لئے سردار اختر جان مینگل عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں، جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد اپنے قائد کو سننے کے لئے بیتاب ہیں۔بلوچستان کے کئی اضلاع سے آج شام کو ہی کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور وہ رات کو ہی ہاکی گراؤنڈ میں قیام کریں گے۔ عوام کے جوش اور ولولے کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جلسہ عام میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ رش بچنے اور سٹیج کے قریب جگہ حاصل کرنے کے لئے مقررہ وقت پر جلسہ گاہ میں تشریف لائیں تاکہ بعد میں انہیں کوئی پریشانی نہ ہوں۔

- Advertisement -

بشکریہ.. ڈیلی آزادی کوئٹہ

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
غربت، پسماندگی؛ بلوچستان میں لاکھوں بچے چائلد لیبر پر مجبور ہیں۔ ظریف بلوچ بزی ٹاپ کے قریب ٹریلر گرنے سے گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئی،مسافر پھنس گئیں.تفصیلات اس لنک پر گوادر یونیورسٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ گوادر کے درمیان کمیونٹی سیفٹی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت... نیاز احمد ولد شیر محمد سکنہ گنجی بازار نگور کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کی سزا سن... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا دبنگ اعلان.ایس ایس پی پریشان.تفصیلات کے لیئے کلک کریں کہدہ احمد محلہ کے خواتین نے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور عدم بحالی کے خلاف احتجاج.مزید جانئیے ڈی جی جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نےجی ڈی پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا ورلڈ اسپیس 2024 کے حوالے سے گْوادر گرائمر اسکول گوادر میں سائنس پراجیکٹ اور پینٹنگ کے مقابلے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا نلینٹ کے علاقوں کا دورہ سول سوسائٹی گوادر کی جانب سے جی ڈی اے انڈیس ہسپتال کے عملہ کو شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے گئے ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات کامیاب، ایم ایٹ شاہراہ ڈی بلوچ پوائنٹ پر کھول دیا گیا عوامی نمائندوں کے مشاورت کے بغیر کُنٹانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد. مزید جانئیے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے شادوبند سول ڈسپنسری کا دورہ کیا عمران اور گنڈاپور کے خلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درج