ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا
ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس سول اھسپتال سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورخ ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے محکمہ صحت،انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو مہم میں غفلت کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے اور ضلع بھر میں تمام پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو مہم کو پہلے کی طرح ہر ممکن کامیاب بنایا جائے اور کہا ھے کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہےاجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدا دپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔