پیر, فروری 10, 2025

بلوچستان کے مسائل صرف جماعت اسلامی نے اجاگرکئے،مولانا ہدایت الرحما ن

گوادر ( گوادر سٹی نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ نے کہاکہ عوام اگر مسائل کا حل چاہتی ہے توالیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواران کا ساتھ دیکرانتخابی نشان ترازوکا ساتھ دے دیں جماعت اسلامی کو جب بھی جہاں بھی اختیار ات ملے ہیںدیانت دار ی سے مثالی خدمات کے ریکارڈزقائم کیے بلوچستان کے مسائل کو صرف جماعت اسلامی نے اجاگرکیے بدقسمتی سے قومیت لسانیت فرقہ واریت اور ساحل وسائل کے نعرے لگانے والے سب آزماچکے اور ناکام ہوئے وہ خودان کے خاندان اور بچے قومی دولت سے مالامال جبکہ عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیںجماعت اسلامی بجلی بلوں،ادویات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ کے خلاف ہر فورم ہر جدوجہد جاری رکھے گی کامیاب ہڑتال پرمتاثرین،مظلوم طبقات اور مہنگائی سے متاثرہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آئندہ الیکشن کی تیاریوں مشاورت،انتخابی مہم کے حوالے سے امیدواران وذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ودیگر امیدواران وذمہ داران شریک رہےاجلاس میں نامزدامیدواران وذمہ داران نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویزپیش کیے اس حوالے سے متفقہ فیصلے ہوئے۔شرکاء نے کہاکہ بلوچستان میں الیکشن کو ہائی جیک کرکے پسند کے نااہلوں کو قوم پر مسلط کیا گیا مختلف خوش نمانعروں وعدوں وبے عمل اعلانات کے ذریعے قوم کے ارمانوں کا خون کیا گیا بلوچستان کو ریگستان بنانے والے الیکشن قریب آتے ہیںنئے نام نئی پارٹی کے ذریعے قوم پر مسلط ہوجاتی ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں عوام دشمنوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریگی عوام الناس الیکشن میں دیانت دار دین دار لوگوں کا ساتھ دیںجماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں اکثر علاقوں میں نیک نام دین دار دیانتدار خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو کھڑے کیے ہیں عوام الناس مسائل،پریشانی،لٹیروں اورمافیاز سے نجات کیلئے آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی کو ووٹ کا اعتماد دیکر مسائل سے نجات حاصل کریں ہم انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

بشکریہ… ڈیلی آزادی کوئٹہ

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا