- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

شیعہ زائرین کی بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق 13 زخمی

- Advertisement -

46

گوادر( گوادر سٹی نیوز) شیعہ زائرین کی بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق 13 زخمی

- Advertisement -

مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر شیعہ زائرین کی بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق 13 زخمی، زخمیوں کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر شیعہ زائرین کی بس کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 8 زائرین جاں بحق ہوئے جبکہ 13 زائرین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد کوسٹل ہائی وے پولیس، ریسکیو اور پاک آرمی کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا جبکہ تمام زخمیوں اور نعشوں کو بذریعہ ایمبولینس ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کا شکار بس میں ٹوٹل 65 زائرین چہلم امام حسین کے لیئے کربلا جا رہے تھے۔ خیال رہے کہ لاکھوں شیعہ زائرین ہر برس اربعین کے سالانہ جلوس میں شرکت کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں، اربعین شیعہ مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ... گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کاگدے پہ اسلم تگرانی ءَ ۔۔۔ چندن ساچ میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ" تربیتی ورکشاپ کا آغاز گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد. تفصیلات جانئیے۔