پیر, فروری 10, 2025

پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے ٹور آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں پائی جانے والی غیر سنجیدگی پر برہمی کا اظہار . ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمن

گوادر( گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے ایک اہم پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے ٹور آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں پائی جانے والی غیر سنجیدگی اور بے ضابطگیوں پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایران نے پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد کو زیارات کے لیے اجازت نامے جاری کیے تھے، تاہم ہمارے ملکی ٹور آپریٹرز نے اس موقع پر نظم و ضبط کا خیال نہیں رکھا، جس کے نتیجے میں بے قاعدگیوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس سے پاکستان کے وقار کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر نے انکشاف کیا کہ ٹور آپریٹرز نے گاڑیوں کے نمبرز، چیسیز نمبرز اور ڈرائیوروں کے نام فراہم کیے تھے، لیکن سفر کے دوران وہی گاڑیاں اور ڈرائیورز استعمال نہیں کیے گئے جو پہلے سے فراہم کردہ تفصیلات میں شامل تھے۔ ان بے ضابطگیوں اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے نہ صرف زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حکومت پاکستان اور انتظامیہ گوادر کو بھی سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے پریس ریلیز میں واضح طور پر کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی بے ضابطگیوں اور غیر سنجیدگیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ ایسی بسوں اور بوگس ڈرائیورز کی گوادر میں انٹری پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹور آپریٹرز اور محکمے کو پہلے سے گوادر انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور اپنے پورے ڈیٹا کو صاف اور شفاف طریقے سے درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ہی زائرین کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
ضلع انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹور آپریٹرز کی گاڑیوں اور ڈرائیورز کی مکمل چھان بین کے بعد ہی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت بلوچستان کو چند اہم سفارشات پیش کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ ان سفارشات کا مقصد زائرین کے سفر کو مزید محفوظ اور منظم بنانا ہے، تاکہ زیارات کا سفر سہل اور خوشگوار ہو اور پاکستان کا مثبت تاثر برقرار رکھا جا سکے۔ حکومت بلوچستان ان سفارشات کی روشنی میں آئندہ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی تاکہ زائرین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے اور انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے.

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا