- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراھتمام اور گٹھی ڈھور کرکٹ اکیڈمی و آل کرکٹ کلبز گوادر کے تعاون سے سنیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم میںدوسرا آل گوادر چیمپیئن شپ T20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح

- Advertisement -

115

گوادر ( گوادر سٹی نیوز.. رپورٹ جاوید احمد ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراھتمام اور گٹھی ڈھور کرکٹ اکیڈمی و آل کرکٹ کلبز گوادر کے تعاون سے سنیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ھونے والے دوسرا آل گوادر چیمپیئن شپ T20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن تھے ۔ اس موقع پر مہمان خاص جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن نے گیند کو ہٹ لگاکر کیا ۔

ٹورنمنٹ میں گوادر شہر کے 25 کرکٹ کلبز حصہ لے رہے ہیں ۔ افتتاحی میچ گوادر یونائیٹڈ کرکٹ کلب اور ینگ اسپورٹس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جسکے ایمپائرنگ کے فرائض گوادر کے نامور ایمپائروں عمر ھاشم اور عطااللہ رسول بخش نے سرانجام دیۓ ۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خاص سے دونوں کرکٹ کلبوں کے کھلاڈیوں اور میچ آفیشلز کا تعارف کرایا گیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن نے کہاکہ جو شخص گراونڈ آتا ہے وہ خراج تحسین کے لائق ہے ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ناکام وہ ھوتا ہے جو میچ کے اندر اپنی ھار تسلیم کرتا ہے جبکہ آخری وکٹ پر ڈٹے رہنا اور مقابلہ کرنے والا ہی کامیاب ھوتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اسپورٹس معاشرے کے لیۓ ایک بھترین چیز ہے ۔ اسپورٹس انسانی جسم کی نشونما کرتا ہے اور انسان کو صحت مند بناتا ہے ۔
صحت مند انسان ہی سب کچھ کرسکتا ہے ۔ نوجوان پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کی جانب بھی راغب ھوں تاکہ معاشرے میں ھونے والی دیگر برائیاں اپنا دم توڈ دیں ۔ انھوں نے کہاکہ اسپورٹس کی ترقی و ترویج کے لیۓ ھم ھر وقت اسپورٹس مینوں کے ساتھ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکا ھر ممکن تعاون کرینگے ۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین شریف میانداد ۔ کونسلر نعیم نثار ۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عبداللہ علی حسن ۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی حنیف حسین ۔ سابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاھد سعید ۔ سابق جنرل سکریٹری کپٹن شبیر ماجد ۔ گوادر کرکٹ ٹیم کے کوچ صابر حیاتان ۔ سابق کرکٹرز الہی بخش شعیب ۔ اصغر حسین ۔ خلیل کے ڈی ۔ شعیب نور ۔ یونس رحیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ...