بدھ, فروری 5, 2025

پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹ تقریب گوادر سے لاہور منتقل کر دی گئی

لاہور (گوادر سٹی نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے انتظامات جاری ہیں، اور اس بار ایونٹ لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کے درمیان کھلی فضا میں تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے پس منظر میں مسجد کا شاندار منظر پیش کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے بہترین جگہ کے انتخاب کی ذمہ داری پروڈکشن کمپنی اور براڈ کاسٹرز کو سونپی ہے۔

یہ تقریب بارہ دری میں ہونے کا امکان ہے، اور اسے کھلی فضا میں منعقد کرنے کا مقصد بادشاہی مسجد کے شاندار نظارے کے ساتھ بصری کشش کو بڑھانا ہے۔سردی سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈ ہیٹرز کا استعمال کیا جائے گا، تقریب کو مزید منفرد اور یادگار بنانے کے لیے ڈرون کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول تھی تاہم فرنچائزز کے خدشات کے پیش نظر ایونٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے حتمی فیصلہ اور اعلان آج متوقع ہے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی سوراب، 3 گاڑیوں میں تصادم، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، عاقب جاوید آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان قومی خلائی ادارے اسپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے سلسلے میں گوادر گرائمر اسکول گوادر کے ... بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کر دی سہ ملکی ون ڈے سیریز :ٹکٹوں کی فروخت کا کل سےآغاز،کم سے کم قیمت 350 روپے پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور گہری رنگت ماڈلنگ میں فائدہ، ٹی وی میں مشکل ہوتی، سنیتا مارشل چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا چیمپئنز ٹرافی