تربت میں بم دھماکہ چار افراد جاں بحق، 32 زخمی
تربت ( گوادر سٹی نیوز )بلوچستان کے شہر تربت میں ہفتہ کے روز شام کو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سیریس کرائم ونگ زوہیب محسن بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ان کے خاندان کے چھ افراد زخمی بھی ہوگئی ہیں.
پولیس کے مطابق زوہیب محسن اور اس کے اہل خانہ علاقے سے گزر رہے تھے کہ دھماکا ہوا. سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک پر کئی گاڑیاں چل رہی تھیں اور دھماکے کے بعد اچانک ایک بہت بڑا شعلہ چلتی مسافر بس کو لپیٹ میں لے گیا۔
گزشتہ ماہ تربت کے علاقے دشت میں دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ دیسی ساختہ بم دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔