پیر, فروری 10, 2025

میر عبدالغفور کلمتی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹر اسکولز کرکٹ چمپیئن شپ گوادر میں گرلز اسکولز کافائنل میچ کھیلاگیا

میر عبدالغفور کلمتی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹر اسکولز کرکٹ چمپیئن شپ گوادر میں گرلز اسکولز کافائنل میچ کھیلاگیا ، گرلزاسکولز کا
فائنل میچ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر اور گورنمنٹ گرلزہائی اسکول گوادر کے درمیان کھیلا گیا ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنائے جس میں افروز ابراہیم کے 26 رنزاور ثناء کے 18رنزنمایاں تھےجواب میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر نے مطلوبہ ٹارگٹ اننگ کے آخری اوور میں 8وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے میچ جیت لیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔اننگ میں فرحانہ داؤد کے 23 اور حانی کے 17 رنز نمایاں تھےجبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر کی جانب سے افروز ابراہیم نے 3اور نایاب ایاز نے 2وکٹ حاصل کئے۔
فرحانہ داؤد کو فائنل کا بہترین کھلاڈی قرار دیا گیا۔
فائنل میچ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل میڈم بلقیس سلیمان تھیں,انکے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم راشدہ افضل، میڈم زم زم بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالغفار یوسف ڈائریکٹ میرعبدالغفورکلمتی اکیڈمی گوادر علی عاقب اور ٹورنامنٹ میں شامل گرلز اسکولز کے ٹیچرز اور اسکولز کی بچیوں نے شرکت کی۔
جبکہ گرلز کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے بلوچستان وومن کرکٹ ٹیم کے کپتان خیرالنساء نے پوری بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرکت کی انھوں نے کھلاڈیوں سے مصافحہ کیا،انکی حوصلہ افزائی کے لئے پورا میچ دیکھا اور جیت کی خوشیوں میں شریک رہے۔تقریب تقسیم انعامات بہت جلد منعقد کی جائے گی

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا