بزی ٹاپ کے مقام پر فورسز کی بس حادثے کا شکار، 14 اہلکار زخمی
گوادر( مانیٹرنگ ڈیسک) بزی ٹاپ کے مقام پر فورسز کی بس حادثے کا شکار، 14 اہلکار زخمی
اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں فورسز کی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 14 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی، جس کی وجہ سے بس پلٹ گئی۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس N-10 زون 01 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ریسکیو 1122 ٹیم کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
زخمی اہلکاروں کو مزید طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اورماڑہ کے پی این ایس درمان جاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔