- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک

118

پشاور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی 18 ویں ترمیم کیخلاف تھے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک تیار کیا، جس کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتا تھے، عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، وہ صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بنو سیکرٹری نہ بنو، گورنر خیبرپختونخوا پہلے سیاسی مداخت کرتا تھا اب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔ پرویز خٹک نے کہاکہ اپریل 2022 کے بعد الیکشن کیلئے جنرل فیض اور باجوہ نے تین مرتبہ موقع فراہم کیا اور ماحول بنایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں مانے، جنرل باجوہ نے کہاکہ شہباز شریف لکھ کر دیں گے کہ اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ دھرنا ختم کردو لیکن وہ نہیں مانے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...