- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ایران میں حجاب قوانین پر عمل نہ ہونے کے باعث تفریحی پارک بند، مہیسا امینی کا چچا گرفتار

- Advertisement -

127

ایران میں حجاب قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ایک بہت بڑا واٹر پارک بند کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں ایک بہت بڑا تفریحی پارک بند کر دیا۔ اس پارک میں باحجاب خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ خبر رساں ایجنسی ” فارس“ نے اعلان کیا کہ پولیس نے ایران کے دوسرے بڑے شہر کے مضافات میں پانی کے کھیلوں کے لیے معروف ”خروشان“ کمپلیکس کے دروازے بند کر دیے۔ کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد بابائی نے کہا کہ اسے پردہ کی حیثیت کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے حالانکہ ہم نے آنے والوں کو حجاب کی پابندی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ یہ پارک 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور دنیا کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارکس میں سے ایک کے طور پر معروف ہے۔ کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس بندش سے ایک ہزار ملازمین کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف ایرانی حکام نے مہسا امینی کے چچا کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسانی حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والی کرد تنظیم "ہنکاو¿” اور کردستان میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے دو الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ 30 سالہ صفا علی کو سکیورٹی فورسز نے سقز شہر میں گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ہنکاو¿ کے مطابق ایرانی فورسز نے بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے صفا علی کے گھر پر دھاوا بولا۔ مہسا امینی کی برسی سے کچھ دن پہلے صفا علی کو سخت حفاظتی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور مہسا امینی کے مزار کے ارد گرد کیمرے نصب کر دئیے تھے۔ یاد رہے حجاب کی پابندی نہ کرنے پر گرفتار مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد ایران بھر میں بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔ کئی مہینوں تک ایران کی تاریخ کی بڑی احتجاجی تحریک چلتی رہی تھی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ...