- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری

- Advertisement -

222

گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری

گوادر ( گوادر سٹی نیوز ) گوادر شہر میں کم سن بچوں کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ڈرائیونگ کا رجحان خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جن کی عمر ڈرائیونگ کے قانونی معیار پر پوری نہیں اُترتی نہ صرف سڑکوں پر آزادانہ گاڑیاں چلا رہے ہیں بلکہ ان کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے اور نہ ہی شناختی کارڈ۔

- Advertisement -

شہریوں نے ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل، اور ایس ایچ او سمیت ٹریفک پولیس کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس بڑھتے ہوئے مسئلے کا نوٹس لیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا نہ صرف ان کی اپنی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ سڑکوں پر دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے لیے بھی ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔

گزشتہ روز بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک کم سن بچے نے کرولا گاڑی کو کلٹی کیا خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، مگر یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں بڑے حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

شہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے، جبکہ یہ معاملہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک پولیس محض نمائشی کارروائیوں تک محدود ہے اور زمینی سطح پر حقیقی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس کو فوری طور پر متحرک کیا جائے، چیکنگ سخت کی جائے اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ والدین کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے اور ان پر یہ ذمہ داری ڈالی جائے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے روکیں۔

پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی سے شہریوں میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگا بلکہ قانون کی عملداری پر بھی سوالات اُٹھیں گے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اس حساس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کریں گے، تاکہ گوادر کی سڑکیں محفوظ بن سکیں اور کم سن بچوں کی غیر قانونی ڈرائیونگ کا سلسلہ بند ہو سکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو ، ایک عہد ساز رہنما کی یاد میں. آدم قادربخش کوئٹہ؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جی ڈی اے کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت شاہی بازار اور جنت بازار کی تزئین و آرائش کا آغاز جلد ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن پر عملی اقدامات نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر کے مسائل سے متعلقہ نمائندوں کی لاتعلقی ۔ کے بی فراق پسنی پولیس کی بڑی کامیابی ساحل گلاب قتل کیس کے ملزمان گرفتار، ہوشربا انکشافات وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ ٹوباغ وارڈ میں ٹرانسفارمر کی خرابی پر شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک. مزید تفصیلات جانئیے چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار