- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ” تربیتی ورکشاپ کا آغاز

- Advertisement -

31

گوادر (گوادر سٹی نیوز )یونیورسٹی آف تربت میں "اسکلز ڈویلپمنٹ ” کے عنوان سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغازہوگیاہے جوپانچ مئی سے نومئی 2025 تک جاری رہے گی۔ یہ ورکشاپ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن حکومت پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے زیر اہتمام اور تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ اورعملہ شرکت کر رہے ہیں۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد آئی ٹی کے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنااور ان کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرنے کے علاوہ ان کوروزگار کےمواقع فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

یہ تربیتی ورکشاپ شرکاء کو عصرحاضر کی آئی ٹی صنعت سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنے اور ان کے کیریئر کو ایک نئی سمت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ورکشاپ میں شرکاء کو گیم ڈویلپمنٹ اور موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں عملی تربیت دی جائے گی۔

- Advertisement -

ورکشاپ کے دوران پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندے معروف گیم ڈویلپر محمد آفاق یاسین شاہ اور ماہر موبائل ایپ ڈویلپر عثمان خان بطور ریسورس پرسن خدمات سر انجام دیں گے۔تربیتی ورکشاپ کےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرپرسن ڈاکٹر راشد علی اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سمیر زہری نے ریسورس پرسنز کوتربت یونیورسٹی آمدپر خوش آمدید کہتے ہوئے یونیورسٹی میں اس اہم اور مفید ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی آف تربت طلبہ کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے اور آئی ٹی کے شعبے میں ان کی استعداد بڑھانے کے لیے کوشاں ہے

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ...