- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے مناسبت گْوادر گرائمر اسکول کے زیر اہتمام گْوادر میرین ڈرائیو پر اسپیس واک کا انعقاد کیا گیا.

- Advertisement -

139

گوادر ( اسٹاف رپورٹر )ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے مناسبت گْوادر گرائمر اسکول کے زیر اہتمام گْوادر میرین ڈرائیو پر اسپیس واک کا انعقاد۔ واک میں ایم پی اے گْوادر مولانا ھدایت الرحمن، وائس چئیرمین بلدیہ گْوادر ماجد جوھر، سابق چئیرمین بلدیہ گْوادر عابد سہرابی، محترم خدابخش ہاشم، اے ڈی ای اوگْوادر محمد حسن، سمیت کونسلران بھی شریک ہوئے۔ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی واک میں حصہ کیا۔ طلبا اسپیس کے حوالے سے مختلف کاسٹیوم پہنے ہوئے تھے ۔ بہت سے طالب علم پوسٹرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ واک کا آغاز آر سی ڈی کونسل گْوادر سے ہوا اور میرین ڈرائیو پر اختتام کو پہنچا۔ واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن نے اسپیس ویک کی سرگرمیوں کے انعقاد پر گْوادر گرائمر اسکول کی تعریف کی اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک اہم مسئلہ ہے جو ہمیں بھی متاثر کررہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور اس آگاہی کو اسکول و کالج و یونیورسٹی سمیت مسجد و مدرسہ اور محلوں تک لے جانا ہوگا۔بلدیہ گْوادر کے وائس چئیرمین ماجد جوہر نے گوادر شہر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات اور مختلف علاقوں میں گراونڈ واٹر کی سطح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ ہر شہری اور ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گْوادر شہر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انجنئیر داداللہ نے کہا کہ ہمارے بچوں کی اسپیس سائنس اور ٹیکنالوجی سے آگاہی اور اس میں دلچسپی خوش آئند ہے۔

- Advertisement -

ان کا یہ تجربہ مستقبل میں انکے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ اسکول پرنسپل ناصر رحیم سہرابی نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول سطح پر مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے ادراک کے ساتھ ساتھ علم و ہنر کے نئے میدانوں سے آشنائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اسپیس ویک عالمی طور پر ہر ملک میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں سپارکو اس کااہتمام کرتا ہے۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا سمیع اللہ اور عروج فاطمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض چندن ساچ نے سرانجام دیے جبکہ حسن گلاب نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹ تقریب گوادر سے لاہور منتقل کر دی گئی سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ گوادر سول سوسائٹی اور جی ایس اے منیجمنٹ کی جانب سے بچوں کی اچھی دماغی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ھ... پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار نیشنل پارٹی جمہوری جدوجہد اور عدم تشدد کے سیاسی فلسفہ پر یقین رکھتی ہے. نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ... پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند کا کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عام... بجلی بحران کے حل کے لیے کھلی کچہری، کیسکو کے اعلیٰ افسران کی شرکت، شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہا... ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے پولیس این-10 بلوچستان برکت حسین کھوسہ کا پیر بمبل کا دورہ کیا.مزید جانئیے مطالبات کی عدم منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ آل پارٹیز کنوینر سٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراھتمام اور گٹھی ڈھور کرکٹ اکیڈمی و آل کرکٹ کلبز گوادر کے تعاون سے سنیٹر... ایم پی اے گوادر، عبدالقیوم حیدر کی انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک...