- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ کرانے کا پلان تیار.تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں

- Advertisement -

8

گوادر (گوادر سٹی نیوز.رپورٹ.مراد سالک) گوادر ، اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ کرانے کا پلان بنایاہے ۔ خصوصی داخلہ مہیم کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی پریس میڈیا ، پیرنٹس کمیٹی ، کو شامل کر کے آگاہی مہم واک ، لاؤڈ اسپیکر کے زریعے اعلانات سمیت کمیونٹی کی سطح پر بھی داخلہ مہیم کو کامیاب بنانے کےلئے مہیم چلائیں گے ۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ ضلع بھر کے اسکولوں میں درس و تدریسی مسائل اپنی جگہ لیکن تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس حق سے انھیں محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ ضلع بھر میں 60 کے قریب نان فنکشنل اسکولوں میں سے ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے 22 اسکول مکمل طور پر فنکشنل ہوگئے ہیں ۔ داخلہ مہیم ڈور ٹو ڈور جاکر چلائیں گے اور 5000کے قریب بچوں کو اسکولوں میں لاکر ٹارگٹ حاصل کرلیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن گوادر وہاب مجید اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ضلع گوادر کے منیجر عادل بلوچ نے ایجوکیشن آفس میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلہ کا خصوصی مہم ہر سال منایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں 45000 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جن میں سرکاری اسکولوں میں 35292 بچے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 10000 بچے زیر تعلیم ہیں انھوں نے کہا کہ اس سال بھی ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو خصوصی داخلہ مہم کے زریعے اسکولوں میں بھرتی کرانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ سال بھی یہ میم چلائی گئی تھی جو کامیاب رہی اور اس مہم کے زریعے ہم نے اپنی ٹارگٹ حاصل کرلی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

انشاء اللہ اس مرتبہ بھی ہم اسکولوں سے باہر 5 سال سے 15 سال کی عمر کے 5000 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلائیں گے ۔ جس کے لیے ہم نے خصوصی پلاننگ کی ہے انھوں نے بتایا کہ ہم خصوصی داخلہ مہیم چلائیں گے جن میں کمیونٹی کی سطح پر ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم ، واک ، سمیت پریس میڈیا ، پیرنٹس کمیٹی ، اور معاشرے کے دیگر اداروں کو شامل کیا جائے گا ۔ تاکہ اسکولوں سے رہ جانے والے بچے اسکول آکر تعلیم حاصل کریں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کلسٹر بجٹ کے زریعے غریب طلباء کو یونیفارم مفت دئیے جائیں گے جب کہ پرائمری سے لیکر میٹرک تک تمام طلباء و طالبات کو درسی کتابیں بھی مفت تقسیم کئے جا رہی ہیں جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی سرکاری کورسز کی کتابیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں 30 سے 35 ہزار 5 سے 15 سال کی عمر کے بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں ۔ جنھیں اسکولوں میں داخلہ دلانا ہے تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کریں ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ اس حق سے انھیں محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔ ہر والدین کی خصوصی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخلہ کرائیں ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس بات سے درکنار کہ سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی و دیگر مسائل درپیش ہیں ضلع بھر میں ٹیچنگ کی کئی آسامیاں خالی ہیں لیکن امید ہے کہ وہ بھی آہستہ آہستہ مسائل حل ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی خصوصی تعاون سے ضلع بھر میں 60 کے قریب نان فنکشنل اسکولوں میں سے 22 اسکول فنکشنل کردئیے گئے ہیں جہاں درس و تدریس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ جبکہ دیگر 49 کے قریب نان فنکشنل اسکولوں کو بھی SKB کی منظوری سے عنقریب فنکشنل بنادیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ داخلہ مہیم کو کامیاب بنانے کےلئے اگاہی مہم ، لاؤڈ سپیکر کے زریعے اعلانات کمیونٹی کی سطح پر مقامی کمیٹیوں ، والدین پیرنٹس کمیٹی پریس میڈیا کے ذریعے سے بھی اس مہم کو کامیاب بنایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے زریعے بھی ضلع بھر میں 6 مڈل اسکول کھول دئیے گئے ہیں ۔ اور موبائل اسکول سروس بھی فراہم کی جارہی ہے جو ان دہی علاقوں میں جاکر بچوں کو درس و تدریس مہیا کریں گے جہاں پر اسکول قائم نہیں ۔ اس کے ساتھ اس پروگرام کے زریعے تمام ہائی اسکولوں میں وکیشنل ٹرینگ سینٹر قائم کئے جائیں گے جہاں پر طلباکو فنی تعلیم دی جائے گی ، اسکولوں میں لائبریری کے قیام اور گاڈی لائبریری سروس بھی شروع کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے صحن میں پودہ لگا کر اسکولوں میں شجر کاری مہم کا بھی آغاز کردیا

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میرِ جمہوریت میر حاصل خان بزنجو ، ایک عہد ساز رہنما کی یاد میں. آدم قادربخش کوئٹہ؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جی ڈی اے کا اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ کے تحت شاہی بازار اور جنت بازار کی تزئین و آرائش کا آغاز جلد ہوگا پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن پر عملی اقدامات نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر کے مسائل سے متعلقہ نمائندوں کی لاتعلقی ۔ کے بی فراق پسنی پولیس کی بڑی کامیابی ساحل گلاب قتل کیس کے ملزمان گرفتار، ہوشربا انکشافات وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ ٹوباغ وارڈ میں ٹرانسفارمر کی خرابی پر شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک. مزید تفصیلات جانئیے چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار