- Advertisement -
مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز) ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی زیر تعمیر پانی کی پائپ لائن کے منصوبے کا دورہ
گوادر: ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی نے اکڑہ ٹو جیونی زیر تعمیر پانی کی پائپ لائن کے منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری کام کی نوعیت، رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -
انہوں نے تکنیکی ٹیم اور ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تعمیراتی کام میں شفافیت اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے۔
انجینیئر ساجد سخی نے مزید کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے جیونی کے عوام کو درپیش پانی کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔
- Advertisement -