- Advertisement -
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار
- Advertisement -
پسنی (رپورٹ ۔۔۔ راشد حیدر ) اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، قانونگو اور پٹواری کی سیٹ خالی ، سینکڑوں نوجوانوں کے لوکل سرٹیفکیٹ پچھلے تین ماہ سے اجراء کے لیے تاخیر کا شکار ، شہری پریشان ، ضلعی انتظامیہ سمیت کمشنر مکران نے آنکھیں موند لیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی گزشتہ کہیں مہینوں سے تحصیلدار ، نائب تحصیلدار و قانون کی تعنیناتی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی امور حوالے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،
- Advertisement -
- Advertisement -
علاوہ ازیں سینکڑوں نوجوان لوکل سرٹیفکیٹ کی اصول کے لیئے رل گئے ہیں ، ذرائع کے مطانق گزشتہ تین مہینے کی زائد عرصے سے سینکڑوں لوکل سرٹیفکیٹ التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سینکڑوں نوجوان طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،
شہریوں کے مطانق متعدد بار اس معاملے کو ڈپٹی کمشنر گوادر ، کمشنر مکران و بلوچستان حکومت کو گوش گزار کرنے کے باوجود معاملے کو حل کرنے کے حوالے متعلقہ افسران کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی ،
شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف سیکٹری بلوچستان سمیت ڈی جی لیویز سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ بالا افسران کی نعنیباتی کو جلد از جلد یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی پریشانی کا ازالہ ہو۔
- Advertisement -