- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی

- Advertisement -

45

پسنی (رپورٹ۔۔۔ راشد حیدر ) پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی معنی خیز ہے, مقامی ماہی گیروں کا معاشی استحصال عروج پر ,محکمہ فشریز غریب ماهیگیروں کا معاشی قتل کرنے والی ٹرالرز کی تدارک میں ناکام ، ،مقامی ماہی گیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف درجنوں گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ایک دفعہ پھر ٹرالر مافیا کے شکنجے میں ہے، مہلک جالوں سے لیسں سندھ کے گجھہ ٹرالرز کی بڑی تعداد نے پسنی ہفتلار و پسنی کے سمندری حدود میں ڈھیرہ جمالیا، ہفتہ کے روز 12 ناٹیکل میل کی حدود میں ساحل سمندر میں سندھ کے گجہ ٹرالرز بلا خوف و خطر غیر قانونی شکار میں مصروف دکھائی دیئے جن کا مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف پاتے ہوئے ویڈیو وائرل کر دی جبکہ محکمہ فشریز کی گشتی ٹیم کی موقع پر دور دور تک آثار دکھائی نہیں دیئے ۔
عوامی حلقوں کی جانب سے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کو معنی خیز گردانی جارہی ہے تو دوسری جانب موجودہ ایم پی اے گوادر کے گزشتہ ادوار میں تاریخی ریلیوں میں ماہیگیروں کی لازوال قربانیاں جو ان کے سمندر کی تحفظ کے ضمانت پر تھیں باوجود کہ غیر قانونی ماہیگیری میں گزشتہ ادوار سے بھی زیادہ تیزی دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے اکثر ماہی گیروں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے شک و شہبات جنم لے رہے ہیں ۔
واضع رہے پسنی بشمول ضلع گوادر اکثریتی آبادی کا واحد ذریعہ معاش ماهیگیری ہے ان کے سمندر کو غیر قانونی ٹرالرز بیدری سے لوٹ کر بانجھ بنارہے ہیں جس کے سبب ماہیگیروں کے ہزاروں خاندانوں کے روزی روٹی کا بندو بست دن بہ دن تنگ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان و محکمہ فشریز ان ٹرالرز کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئے ہیں ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ...