- Advertisement -
چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت عملی
- Advertisement -
گوادر (اسٹاف رپورٹر ) چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت عملی کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات اختتام پذیر ، خوشگوار ماحول میں امتحانات کے انعقاد سے عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ، بلوچستان تعلیمی بورڈ نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا _
گوادر سمیت مکران بھر کے عوام نے جناب چیرمین تعلیمی بورڈ اور اسسٹنٹ کنٹرولر صغیر احمد بلوچ کو صاف شفاف امتحانات منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ کی جانب سے خوشگوار ماحول میں نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد بلوچستان تعلیمی بورڈ کی کامیابی کا اور افسران کی محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے _
- Advertisement -