- Advertisement -
پانی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ٹینکر ڈرائیور گرفتار عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، اے سی گوادر
- Advertisement -
گوادر ،پانی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ٹینکر ڈرائیور گرفتار ۔ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، اے سی گوادر
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز) گوادر میں پانی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور عوام سے من مانے نرخ وصول کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے چار ٹینکر ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
- Advertisement -
گوادر سٹی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے کہا کہ ٹینکر مالکان کو پہلے بھی پانی کے نرخوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود بعض عناصر فی چیمبر پانی 7000 سے 8000 روپے تک فروخت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ گوادر کے شہری پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں ایسے میں گراں فروشی ناقابل برداشت ہے۔ جو کوئی بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میر جواد احمد زہری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کو بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو سرکاری نرخوں سے تجاوز کرتے ہیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
- Advertisement -