- Advertisement -
پانی کی قلت پر احتجاج شہریوں نے بلدیہ گوادر کا گیٹ بند کر دیا
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) پانی کی شدید قلت سے تنگ آئے سہرابی وارڈ کے مکینوں نے بلدیہ گوادر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ادارے کا مین گیٹ کو پتھر دے کر بند کر دیا۔ سہرابی وارڈ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے گھروں میں پانی اور بجلی دستیاب نہیں جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔
شہریوں نے گوادر سٹی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم محنت کش لوگ ہیں ہمارے کفیل مچھیرے ہیں جو بمشکل گھر کا خرچ چلا رہے ہیں۔ پانی خریدنا ہمارے بس سے باہر ہے۔ نہ ہمارے گھروں میں پانی ہے، نہ بجلی ہم آخر کہاں جائیں
- Advertisement -
- Advertisement -
احتجاجی مظاہرین نے بلدیاتی حکام کی غفلت اور بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، مگر متعلقہ ادارے بے خبری کی نیند سو رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری نوٹس لے کر پانی کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ عوامی احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔
- Advertisement -