- Advertisement -
پیشکان میں مساجد میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، جمعیت علماء اسلام کا پولیس سے رابطہ
- Advertisement -
پیشکان میں مساجد میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، جمعیت علماء اسلام کا پولیس سے رابطہ
پیشکان (گوادر سٹی نیوز) جیسا کہ عوام کے علم میں ہے، پیشکان کی مختلف مساجد میں چوری کی وارداتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں جامع مسجد صدیق اکبر، جامع مسجد قباء، محمودی مسجد، حواء مسجد اور جامع مسجد بلال میں چور مختلف قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے تھے۔
- Advertisement -
گزشتہ رات ایک بار پھر جامع مسجد بلال میں چوروں نے مختلف اشیاء چرا کر لے گئے۔
- Advertisement -
اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، جمعیت علماء اسلام پیشکان کے وفد نے آج ایس ایچ او پیشکان سے اہم ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جمعیت علماء اسلام پیشکان کے امیر مولانا غلام اللہ عثمانی صاحب نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری قاری محمد عیسیٰ صاحب، حافظ عبدالحمید صاحب اور راقم الحروف بھی موجود تھے۔
وفد نے ایس ایچ او صاحب سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس تشویشناک صورتِ حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
ایس ایچ او صاحب نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم ان وارداتوں کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور بہت جلد چوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
جمعیت علماء اسلام پیشکان کی جانب سے ہم ایس ایچ او صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فوری ردِعمل کا مظاہرہ کیا اور عوام کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
- Advertisement -