- Advertisement -
منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
- Advertisement -
منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سید اعجاز حیدر شاہ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جناب نورالحق بلوچ سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں گوادر کی صنعتی اور بندرگاہی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ نہ صرف جی پی اے بلکہ مجموعی طور پر گوادر کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز کی فعالیت ہی بندرگاہ کی معاشی سرگرمیوں کو تقویت دیتی ہے، اور جیڈا کی ترقی گوادر پورٹ اتھارٹی کی ترقی سے براہِ راست جُڑی ہوئی ہے۔
- Advertisement -
منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا جناب اعجاز حیدر شاہ نے بتایا کہ اس وقت جیڈا میں پانچ صنعتی پلاٹس پر ترقیاتی و تعمیراتی کام بھرپور رفتار سے جاری ہے، جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان سے مسلسل رابطہ قائم ہے، اور جیڈا کو ٹیکس فری زون قرار دینے کی تجویز باقاعدہ طور پر بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران گوادر، تربت، اور پاک ایران بارڈر کے نزدیک واقع جیڈا کی اراضی کے ممکنہ صنعتی استعمال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ادارہ جاتی اشتراک اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے گوادر کو پاکستان کا اقتصادی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر جیڈا کی جانب سے ایگزیکٹو انجینئر عزیز احمد اور منیجر ایڈمن حمل داؤدبھی شریک تھے۔
- Advertisement -