- Advertisement -
ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر اہم گفتگو کیا گیا۔
- Advertisement -
ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر اہم گفتگو کیا گیا۔
گوادر ( گوادر سٹی نیوز ) ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد میں گوادر پریس کلب کے صدر اسماعیل عمر نائب صدر بشیر قاسم، جوائنٹ سیکریٹری جاوید احمد، عبیداللہ بلوچ اور اختر ملنگ شامل تھے۔
- Advertisement -
ملاقات کے دوران گوادر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت ،،، وائن اسٹورز میں شراب کی کھلی فروخت اور کم عمر لڑکوں کو شراب کی دستیابی جیسے حساس امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات اور کم عمر افراد کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
- Advertisement -
ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ جیسے اقدامات پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی قانون کی پاسداری کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں تاکہ ایک محفوظ اور پُرامن معاشرہ قائم کیا جا سکے۔
ملاقات کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام گوادر کے رہنما مولانا خیر محمد فاروقی، مولانا محمد الیاس مجاہد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
- Advertisement -