جبری گمشدگی کے بعد حالیہ دنوں بازیاب ہونے والے غریب نوجوان لیویز اہلکار پر دن دہاڑے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردی
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) گوادر ، جبری گمشدگی کے بعد حالیہ دنوں بازیاب ہونے والے غریب نوجوان لیویز اہلکار پر دن دہاڑے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا اور فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار حالیہ دنوں بازیاب ہونے والے غریب نوجوان لیویز اہلکار زکریا یعقوب کو دن دھاڑے میرین ڈرائیو پر دی اوسیس اسکول کے نزدیک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان وقوعے سے فرار ہوگئے ۔
واضح رہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اہلکار زکریا یعقوب کو گزشتہ کچھ عرصہ قبل جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھا جو گزشتہ مہینے بازیاب ہوگئے تھے ۔ زکریا یعقوب کی شہادت پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان سمیت گوادر کے سیاسی و سماجی راہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور گوادر پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور پسماندگان کو انصاف دلائے ۔ واقعے کے بعد گوادر پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔