جیونی فشریز کی غیر قانونی ٹرالر کے خلاف بڑی کاروائی ،ٹرالر بنام محبوب علی نمبر .19621.B کو عملہ سمیت دھر لیا
گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک ) جیونی فشریز کی غیر قانونی ٹرالر کے خلاف بڑی کاروائی ،ٹرالر بنام محبوب علی نمبر .19621.B کو عملہ سمیت دھر لیا ، مچھلیاں بھی ضبط کر لی گئی ۔معتبر حاجی برکت رند ، سکریٹری جاوید انور شاہوا نی، ڈی جی فشریز عمران ابراہیم بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہزیب کی سربراہی میں جیونی فشریز ٹیم کا عملہ اسسٹنٹ انسپکٹر عطاالرحمٰن و ناخدا داد رحمٰن نے سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے ٹرالرز کے خلاف بڑی کاروائی کرکے ٹرالر بنام محبوب علی نمبر .19621.B جو عملہ سمیت دھر لیا ،کاروائی میں عملہ گرفتار اور مچھلیاں بھی ضبط کر لی گئیں.اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز جیونی شاہزیب کی سربراہی میں فشریز ٹیم جیونی نے سمندری حدود میں دوران گشت غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالرز کا تعاقب کیا۔ سخت جدوجہد کے بعد سندھ کے ٹرالر بنام محبوب علی نمبر 19621.B کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا۔جیونی میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف محکمہ فشریز کی اس کارروائی پر ماہیگیر حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ فشریز آئندہ بھی ٹرالر مافیا کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گی