ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کا بجلی بندش پر گریڈ اسٹیشن گوادد کا دورہ۔ مزید جانئیے
گوادر (اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کا بجلی بندش پر گریڈ اسٹیشن گوادد کا دورہ، ایران کی جانب سے کم بجلی کی فراہمی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار، جو ریاست خود اپنے لوگوں کو بجلی فراہم نہ کرسکے تو کسی دوسرے ملک سے کیا شکوہ, یا تو معاہدے کی پاسداری کی جائے یا اپنی بجلی مکمل بند کردے۔ ۔مولانا ہدایت الرحمان کا گریڈ اسٹیشن کے دورے پر گفتگو
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بجلی بندش پر گریڈ اسٹیشن گوادر کا دورہ کیا جہاں ایم پی اے کو بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے دوبارہ بجلی کی فراہمی میں کمی کی جارہی ہے جس پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس متعلق وفاقی و صوبائی حکومت کی بے حسی اور غیر سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ریاست اپنے عوام کو خود بجلی فراہم نہیں کرسکتا تو کسی اور ملک سے کیا شکایت کرسکتا ہے.
مولانا بلوچ نے کہا کہ اگر ایران معاہدے کے تحت پوری بجلی فراہم نہیں کرسکتا تو اپنی بجلی بند کردے لیکن عوام کو اذیت دینا قابل قبول نہیں. مولانا بلوچ نے اس متعلق صوبائی حکومت اور کیسکو چیف سے بھی بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔