ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ
گوادر (اسٹاف رپورٹر) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ، مختلف سیکشن کا وزٹ اور زیر تعمیر بلڈنگ اور مختلف ڈیپارٹمنٹس سے متعلق حال احوال، کارکردگی پر. حوصلہ افزائی۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج گوادر یونیورسٹی کا دورہ کرکے مختلف سیکشن کا وزٹ کیا. اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور صاحب سے بھی ملاقات کی. ملاقات میں زیر تعمیر بلڈنگ اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی
اس موقع پر مولانا بلوچ نے انتظامیہ کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر عبدالرزاق بلوچ کی سربراہی میں یونیورسٹی کی فعالیت ضلع گوادر میں نوجوانوں کی بنیاد مضبوط کررہی ہے اور یہ گوادر کے نوجوانوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں
مولانا بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی کی بہتری اور فعالیت کے لئے ہر ممکن کوشش اور تعاون کی جائے گی
اس موقع پر حفیظ کیازئی، شریف میاہ داد اور اللہ بخش بھی موجود تھے۔