پیر, فروری 10, 2025

کور کمانڈر 12 کور بلوچستان کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ

گوادر (اسٹاف رپورٹر)کور کمانڈر 12 کور بلوچستان کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ

کور کمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، میجر جنرل عدنان سرور ملک جی او سی 440 بریگیڈ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد کے علاوہ ضلع کے مختلف محکموں کے سربراہان ، یونیورسٹی کے انتظامی عملے، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ہی قوم کے مشعل راہ ہیں اور ملک کو روشن اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کور کمانڈر نے تعلیم کے تازہ ترین رجحانات سے ہم آہنگ رہنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء سے کہا کہ وہ جدید سائنسی ترقی اور تحقیق پر توجہ دیں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ٹیکنیکل اور مہارت سے بھرپور تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو اس خطے کی ترقی اور پائیداری میں ممد و معاون ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے طلبا کے ساتھ ایک متحرک سوال و جواب کے سیشن میں بھی حصہ لیا، جس میں طلبا و طالبات نے صوبے میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جوابات کے زریعے ان کے خدشات کو دور کیا گیا۔

کورکمانڈر کا یہ دورہ خطے میں بطور خاص تعلیم کو مستحکم کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی باہمی تعریف کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر اور کور کمانڈر نے اپنےاپنے اداروں کے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا