- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار پسنی میں سالانہ اسپورٹ گالہ کا افتتاح کردیا گیا

102

- Advertisement -

پسنی( نامہ نگار ) پسنی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار پسنی میں سالانہ اسپورٹ گالہ کا افتتاح کردیا گیا ، خصوصی مہمان ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر الہٰی بخش کی جانب سے افتتاحی تقریب کیلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان ، کھیلوں کے انعقاد سے طلبا کی ذہنی و جسمانی نشونما ہوگی، وائیس چیرمین فہیم جوہر ، چیف آفیسر مندوست بلوچ ، شاکر رند، گلاب غالب اور دیگر کی شرکت _
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار پسنی میں حسب روایت سالانہ اسپورٹ گالہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پسنی، الہٰی بخش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ وائس چیرمین تحصیل کونسل پسنی فہیم جوہر ، چیف آفیسر پسنی بلدیہ مندوست بلوچ ، پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے آفیسر شاکر رند، گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کے لکچرار گلاب غالب، سینئر استاد واحد بخش مزار ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببر شور کے اساتذہ دانش صابر اور شاہ فیصل نے بھی اسپورٹ گالہ میں شرکت کرکے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی _ اس موقع پر پسنی فس ہاربر اتھارٹی کے شاکر رند نے فٹبال کھلاڑیوں اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپورٹ انسانی روح کو تر و تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو مضبوط کرتا ہے اور اس سے انسان کے ذہنی و جسمانی نشوونما ہوتی ہے _ معزز مہمانوں نے کہاکہ درس و تدریسی سرگرمیاں اپنی جگہ انتہائی ضروری ہیں لیکن انسان کو صحت مند ہونے کیلئے کھیل کود بنیادی حیثیت رکھتے ہیں_ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پسنی الہٰی بخش نے افتتاحی تقریب کیلئے اپنی طرف سے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا _ طلبہ کے درمیان مختلف کھیل کھیلے گئے پہلے مرحلے میں جماعت پنجم اور جماعت ششم کے طلبہ کے درمیان شاندار فٹبال میچ کھیلا گیا جماعت ششم نے پنجم کلاس کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا _ اسی طرح جماعت نہم اور ہفتم کلاس کے طلبا کے درمیان کرکٹ کی دلچسپ مقابلے ہوئے نہم نے ہفتم کلاس کو شکست دیکر کامیابی اپنے نام کردیا _ رسہ کشی ، کیلا ریس کے دلچسپ اور روایتی کھیل بھی طلبا کی جانب سے پیش کی گئیں_ آخر میں ہیڈ ماسٹر نصیر احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد طالب علموں میں موجود صلاحیتوں کو ابھار کر سامنے لانا ہے _ اور درس و تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں طالب علموں کو ذہنی و جسمانی صحت مندی کی جانب بڑھانا ہے _

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات کئے ... بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک روزہ دورہ پسنی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات،،28 جولا... فارم 47 کے لوگ حکومتی کرسی پر بیٹھ کر بلوچ اور بلوچستان کی استحصالی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔زا... کوئٹہ سریاب روڈ پر بلوچ یکجہتی کے پُرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں... 20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 افراد جان بحق اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے زیر صدارت نرخ بندی برائے اشیاء خوردونوش کے بابت اجلاس منعقد کلمت میں نئے کھمبے نصب کرکے بجلی جلد بحال کی جائے گی،ایس ڈی او کیسکو کا وائس چئیرمین کلمت بودل تہمیز... یونیسیف کی تعاون سے محکمہ تعلیم گوادر اور تعلیم سپورٹ پروگرام گوادر کے زیر نگرانی عبدالصمد بازار ن... اگر گوادر میں بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو میں خود گریڈ اسٹیشن میں بیٹھ کر دیکھوں گا۔ ایم پی اے گواد... گوگل رجانک ءُ لہتیں آئی ٹی ءِ گپ .ہیبتان عمر پسنی سے لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مزاکرات کا ڈیڈلائن ختم زیرو پوائ... پسنی کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر کے اغوا کے خلاف فیملی نے کل پسنی زیروپوائنٹ کو... تربت میں کلگ کے قریب ایم ایٹ پر گاڑی الٹنے سے دو بچے جاں بحق 6 زخمی گزشتہ سات دنوں سے پسنی کے پرانے واٹر بکس کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسفارمر میں خرابی، پانی کی سپلا... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر خزانہ و سیکریٹری خزانہ سے ملاقات