ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر خزانہ و سیکریٹری خزانہ سے ملاقات
گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر خزانہ و سیکریٹری خزانہ سے ملاقات، ضلع گوادر کے اسکولز و کالجز کے تمام اسامیوں پر فوری بھرتی اور مزید پوسٹ تخلیق کرنے پر اتفاق
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج کوئٹہ میں وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی اور سیکریٹری خزانہ بابر سے ملاقات کی
ملاقات میں ایم پی اے گوادر نے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے ضلع گوادر کے تمام اسکولوں میں خالی اسامیوں پر فوری بھرتی اور مزید پوسٹ تخلیق کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر خزانہ نے اس متعلق فوری اقدام کی یقین دہانی کرائی
اس کے علاوہ انٹر کالج پسنی اور انٹر کالج پشکان اور ضلع کے باقی ہائیر تعلیمی اداروں کی فعالی و بحالی کے لئے تمام تدریسی و غیرتدریسی اسامیوں پر فوری طور پر تعیناتی اور مزید آسامیاں تخلیق کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور بہت جلد اس پر عملدرآمد ہوگا