اتوار, فروری 16, 2025

خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پسنی (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )پسنی میں خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے امداد نامی شخص کو گرفتار کرلیا،اسلحہ برامد کرلی،ملزم امداد دیوار پھلانگ کر زور زبردستی کمرے میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر قتل کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگیا.

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اپنے شوہر کے ساتھ رہائشی کالونی میں اکیلی رہائش پزیر ہے جہاں آج علی الصبع ملزم امداد ولد اختر نامی شخص دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر خاتون کی شوہر کو کمرے سے باہر لے گیا اور خاتون ٹیچر سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔اس دوران خاتون ٹیچر کی ہاتھوں کے کنگن بھی ٹھوٹ گئے خاتون ٹیچر کی جانب سے مزاحمت پر ملزم نے میاں بیوی کو جان سے مرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو میں تم دونوں کو قتل کردونگا ،ملزم دھمکی دینے کے بعد فرار ہوگیا۔خاتون ٹیچر نے فوری طور پر پسنی پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں اُنھیں آگاہ کیا۔

خاتون ٹیچر کی نشاندہی پر ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی پسنی ایس آئی شکیب ارسلان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے،خاتون ٹیچر سے زیادتی کی کوشش کے کیس میں ملزم امداد ولد اختر قوم بلوچ سکنہ وارڈ نمبر 5 پسنی کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا اور اُس سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بھی برامد کرلی اور اُس کے خلاف سٹی پسنی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 03/2025 بجرم زیر دفعہ 376 511 506/B ت پ درج کرلیا

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
پنجگور بونستان ایریا میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق.تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز سیف اللہ کھیتران ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل کا اجلاس.مزید جانئیے جامعہ تربت کے لئے بڑادن،دو خواتین فیکلٹی ممبران نےاٹیلم یونیورسٹی ترکی اور جناح ویمن یونیورسٹی کرا... بلوچستان؛ ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، کئی زخمی بلیدہ میں فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق۔ تفصیلات اس لنک پر اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کراچی میں مدمقابل پاکستان کمیشن برائے انسانی ٹاسک فورس مکران کی جانب سے عورتوں کے قومی دن۔ سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بن... پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی مچل اسٹارک سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹکرائیں گے