گوادر(گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکر بلوچ کی شہادت سے ہم ایک اچھے اور محنتی افسر سے محروم ہوگئے،اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں،چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان محمد یعقوب ماکو،کلکٹر کسٹم گوادر جمیل بلوچ
چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان محمد یعقوب ماکو،کلکٹر کسٹم گوادر جمیل بلوچ،کلکٹریٹ کسٹم گوادر آفس نے اپنے ایک جاری تعزیتی بیان میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکربلوچ کی شہادت کو سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ہم ایک اچھے اور محنتی افسر سے محروم ہوگئے۔
انھوں نے ڈی سی زاکر بلوچ کی شہادت پر اُس کے اہل خانہ سے اظہاو تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔