ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ کی بلڈ بینک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گوادر کے علاقے روبار میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
گوادر ( گوادر سٹی نیوز )ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ کی بلڈ بینک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گوادر کے علاقے روبار میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
ھوت بخش اللہ ویلفئیر ٹرسٹ سال کے 12 مہینے اپنی ذمّہ داریوں سے آشنا دن رات لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے.آج مورخہ 25 اگست 2024 کو ٹرسٹ کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے روبار میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ٹرسٹ کی بلڈ بینک کی ٹیم میں میڈیکل ٹیکنیشنز ڈاکٹرز اور نرس شامل تھے .
روبار کے لوگوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے 40 سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کیں .ٹرسٹ کے انچارج اسماعیل یعقوب نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت دنیا کی بہتریں خدمات میں شمار کیا جاتا ہے .خون کی یہ بوتلیں ھوپ فاونڈیشن کے حوالے کی جائیں گی جو تھیلیسیمیا کے بچوں کا مفت علاج کررہا ہے