- Advertisement -
پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ, مرغی سپلائی کرنے والے ڈرائیور کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ. پر لوٹ لیا گیا ،ڈکیت 8 ہزار نقدی اور دو موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے،
- Advertisement -
پسنی مین بازار میں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں مرغی سپلائی کرنے والے ڈرائیورکو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر نامعلوم افراد نے لوٹ لیا ۔ عینی شاہد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پہلے ہوا میں فائرنگ کی پھر گن تھان کر ڈکیتی کی واردات کو سر انجام دیکر فرار ہوگئے .
- Advertisement -
اس واقعے کے بعد عام عوام اور تاجر برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے جس سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ۔واضع رہے پسنی میں نقب زنی و موٹر سائیکل کی مسلسل چوریوں کے بعد اب شہری گن پوائنٹ ہر لٹنے لگے جس سے شہری اپنے گھروں اور بازاروں میں بھی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے.
- Advertisement -