- Advertisement -
یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور
- Advertisement -
یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور
تربت (گوادر سٹی نیوز )یونیورسٹی آف تربت کی ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ اور گریجویٹ سطح پر تحقیقی کام کے معیار کومزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -
اس موقع پرتربت یونیورسٹی کے گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم برکت نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس میں مختلف گریجویٹ پروگراموں کے سائناپسز (synopsis) کا دفاع، تھیسس اور ان کے جائزے اور وائوا رپورٹس جیسے اہم اکیڈمک معاملات شامل تھے۔ بورڈ کے ارکان نے یونیورسٹی کی پالیسیوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ہدایات اوراصولوں کے مطابق تمام نکات کا تفصیل سے جائزہ لے کر ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار اور ڈائریکٹرزکے علاوہ گورنمنٹ شہید ایوب بلیڈی کالج تربت کے پرنسپل نے شرکت کی۔ اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اجلاس میں بورڈ کے ارکان کی بھرپور شرکت اورمفید تجاویز کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اختتام میں وائس چانسلر کی جانب سے اجلاس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیاگیاجنہوں نے اعلی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں تربت یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔
- Advertisement -